the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
انڈونیشیا،10فروری(ایجنسی) انڈونیشی حکام کے مطابق جزیرہ بالی میں مٹی کے تودے گرنے سے نوعمر بچوں سمیت کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات بھی منہدم ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالی



میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بنگلی علاقے کے تین دیہات مٹی تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔ ان ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں ایک اور سات سال بتائی گئی ہیں۔ ادارے نے علاقے کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ اگلے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا وہ حفاظتی بندوبست کر لیں تاکہ اُن کی جان اور مال محفوظ رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.